رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے کے تناظر میں جموں وکشمیر کی وزیر
اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو یہاں گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ایک
اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران پوری ریاست میں اس حوالے سے کئے جا رہے انتظامات
کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلیٰ نے آنے والے
مہینے کے دوران بجلی ، پانی ، اشیائے ضروریہ کی
دستیابی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔محبوبہ مفتی نے واضح طور سے ہدایات دیں کہ صارفین کے لئے بجلی ، پانی ،
کھانڈ ، گوشت ، دودھ اور دیگر ضروری چیزیں بلا کسی رکاوٹ کے دستیاب رکھی
جانی چاہئیں ۔